مودی حکومت کی پوری سیاست مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور جبر پر قائم ہے، ثروت اعجاز قادری
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ریاست ہے جو خطے میں امن چاہتا ہے، مگر اگر کسی نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری یا سلامتی کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم، افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ، ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکمران اس وقت اپنی ہی غلط، متعصبانہ اور جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں کے باعث شدید سیاسی، سفارتی اور اخلاقی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے نفرت،جھوٹ اور فالس فلیگ آپریشنز کو ریاستی پالیسی بنا کر نہ صرف خطے کے امن کو دا پر لگایا بلکہ خود بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بھارتی عوام اور باشعور حلقوں نے کھلے الفاظ میں ایک سنگین سیکیورٹی ناکامی قرار دیا ہے، جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ مودی حکومت کا جھوٹا بیانیہ اب اندرونِ ملک بھی بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت واقعی ایک ذمہ دار ریاست ہوتا تو ایسے واقعات کی آڑ میں جنگی جنون بھڑکانے کے بجائے اپنی ناکام سیکیورٹی پالیسیوں کا محاسبہ کرتا، مگر مودی سرکار ہمیشہ کی طرح اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان دشمنی کا ڈھول پیٹ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی گئی عسکری کارروائیوں کو عالمی سطح پر کوئی پذیرائی نہیں ملی، نہ ہی کسی بڑے عالمی فورم پر بھارت کو سفارتی حمایت حاصل ہو سکی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا اب بھارتی الزامات، جھوٹے دعوں اور فالس فلیگ ڈراموں سے اچھی طرح واقف ہو چکی ہے، عالمی برادری جانتی ہے کہ بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے اور اس کی جارحانہ پالیسیاں جنوبی ایشیا کو مسلسل عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔