وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سال کے دوران ملائیشیا کو حلال گوشت کی برآمدات بڑھا کر 52 کروڑ ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حلال گوشت کو ترجیحی برآمدی شعبہ قرار دے دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حکومت نے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت اگلے پانچ سال میں ملائیشیا کو ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن حلال گوشت برآمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ لائیو اسٹاک کے شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔
منصوبے کے تحت ملائیشیا کو گوشت برآمد کرنے کے لیے تقریباً پانچ لاکھ 52 ہزار مویشی درکار ہوں گے۔ لائیو اسٹاک سیکٹر میں اس دوران 14 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس میں سے 8 کروڑ ڈالر نجی شعبہ جبکہ 6 کروڑ ڈالر حکومت فراہم کرے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جانوروں کی ویکسینیشن، جدید کولڈ اسٹوریج اور دیگر سہولیات بھی قائم کی جائیں گی تاکہ پاکستان عالمی منڈی میں حلال گوشت کی ایک قابلِ اعتماد سپلائر کے طور پر اپنی جگہ مضبوط کر سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملائیشیا کو حلال گوشت کروڑ ڈالر

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف