حکومت کا عادل فاروق راجا پر پابندی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
وفاقی حکومت نے عادل فاروق راجا پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی جانب سے داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری کی منظوری کے بعد کیا گیا۔
حکام کے مطابق عادل فاروق راجا پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 ڈبل اے کے تحت لگائی گئی ہے، جس کا اطلاق ان افراد یا عناصر پر کیا جاتا ہے جن کی سرگرمیاں ریاستی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھی جائیں۔
وفاقی کابینہ نے اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سات دن کے اندر عملدرآمد رپورٹ کابینہ ڈویژن کو جمع کرائی جائے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ پابندی سے متعلق مزید قانونی کارروائیاں بھی طے شدہ طریقہ کار کے تحت آگے بڑھائی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔