سابق وزیر اعظم اور عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون سربراہ حکومت بے نظیر بھٹو سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے 27 کارکنوں کی شہادت کی 18ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔

27 دسمبر 2007 کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک ایسے المناک سانحے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس نے نہ صرف ایک مقبول سیاسی رہنما کی جان لی بلکہ ملک کو ایک گہرے صدمے اور سیاسی عدم استحکام سے بھی دوچار کیا۔

اس دن راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں ایک عوامی جلسے کے بعد بے نظیر بھٹو پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئیں جب کہ ان کے ساتھ پارٹی کے 27 کارکن بھی جان کی بازی ہار گئے۔

آج اس سانحے کو 18 برس گزر چکے ہیں، مگر بے نظیر بھٹو کی یاد، ان کی جدوجہد اور ان کا سیاسی کردار آج بھی پاکستانی سیاست میں ایک مضبوط حوالہ سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمِ اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہوں نے آئین، پارلیمان اور عوام کے حقوق کے لیے جرات مندانہ جدوجہد کی۔ بے نظیر بھٹو پرامن سیاست، جمہوریت اور عوامی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔ انہوں نے آمریت، انتہاپسندی اور عدم برداشت کے خلاف مسلسل آواز بلند کی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر پارٹی اور قوم کے لیے محض ایک تاریخ نہیں بلکہ اجتماعی سوگ، غور و فکر اور تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو آمریت اور انتہاپسندی کے خلاف مزاحمت کی ایک روشن علامت تھیں۔ ان کی قربانی جمہوری جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی بے نظیر بھٹو کے نظریات اور عوام دوست سیاست کے مشن کو آگے بڑھاتی رہے گی۔

برسی کے موقع پر بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور ملک کی سلامتی، استحکام اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے دعائیں کیں۔

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر سندھ اور آزاد جموں و کشمیر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات، دعائیہ اجتماعات اور ریفرنسز منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں بے نظیر بھٹو کی سیاسی خدمات، جمہوریت کے لیے جدوجہد اور ان کی قربانی کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بے نظیر بھٹو کی کے لیے

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو