پاکستان کا پہلا ریئلٹی ریپ شو ’’ریپ آئیکن پاکستان‘‘ 2026 میں ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان پکسل انٹرٹینمنٹ کی جانب سے کردیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق پاکستان کے معروف ریپر طلحہ انجم اور آرٹسٹ بوہیمیا اس منفرد شو میں ججز کے فرائض انجام دیں گے۔ شو کا مقصد نوجوان اور ابھرتے ہوئے ریپ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

ریپ آئیکن پاکستان مجموعی طور پر 10 اقساط پر مشتمل ہوگا، جن کی نشریات عیدالفطر کے قریب متوقع ہیں۔ شو میں 10 سے 12 منتخب شرکاء مختلف ریپ چیلنجز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ ابتدائی اقساط میں ناکامی کی صورت میں مقابلے سے باہر ہونے کا امکان بھی موجود ہوگا۔

منتظمین نے ممکنہ شرکاء سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ’’ریپ آئیکن پاکستان‘‘ کے الفاظ پر مبنی ایک ریپ ٹریک تیار کریں اور اپنی پرفارمنس کی ویڈیو ارسال کریں۔

پروڈیوسرز کے مطابق آڈیشن اور انتخاب کا مرحلہ جنوری میں شروع ہوگا، جبکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ شو کی مکمل شوٹنگ رمضان سے پہلے مکمل کرلی جائے۔

اگرچہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ریئلٹی ریپ شو ہے، تاہم عالمی سطح پر یہ تصور پہلے ہی کامیاب ثابت ہوچکا ہے۔ امریکا میں The Rap Game پانچ سیزنز مکمل کرچکا ہے، جبکہ بھارت میں MTV Hustle نے دیسی ہپ ہاپ کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ریپ آئیکن پاکستان کو ملکی موسیقی کے منظرنامے میں ایک نئے باب کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو پہچان ملے گی بلکہ ریپ کلچر کو بھی مرکزی دھارے میں جگہ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام

یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔

یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔

کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔

یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔

کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار