محسن نقوی اور طلال چودھری کا کیپٹل ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251228-08-5
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کیپٹل ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹل ایلیٹ ٹریننگ کورس اور سی ٹی ڈی کورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور راپلنگ سمیت دیگر فزیکل مشقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کیپٹل ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کے ترقیاتی اور پیشہ ورانہ امور کا بھی جائزہ لیا اور ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں دستیاب تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹل ایلیٹ ٹریننگ سنٹر کے افسران اور انسٹرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا اور دہشت گردی و شدت پسندی کے خطرات کے پیش نظر ایلیٹ فورس کی تربیت اور رسپانس ٹائم میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔ انہوں نے زیرِ تربیت جوانوں کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ ٹریننگ اسکول سیکورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایلیٹ ٹریننگ محسن نقوی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔