پڈعیدن،رکن قومی اسمبلی سید ابرار حسین شاہ کی زیرصدارت اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251228-11-10
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین سوشل ویلفیئر کمیٹی نوشہرو فیروز سید ابرار حسین شاہ کی زیر صدارت ضلع میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنیوں (پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی) کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور ضلعی ترقی کے لیے فراہم کردہ فنڈز سے ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے سیکریٹری و ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، پی پی ایل کراچی کے نمائندے محمد اکرم، او جی ڈی سی ایل سکھر کے سید ذوالفقار علی شاہ، چیئرمین ضلع کونسل سہیل اختر عباسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن، عبدالوحید کلہوڑو، تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ یونین کونسلوں کے چیئرمینز، پبلک ہیلتھ، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور نئی ترقیاتی اسکیموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کے سیکریٹری و ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے بتایا کہ ضلع میں پی پی ایل کا ایک بلاک جبکہ او جی ڈی سی ایل کے تین بلاکس ہیں جن میں رانی پور بلاک، مرادی بلاک اور سیوہن بلاک شامل ہیں اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رانی پور بلاک کے لیے 42 لاکھ روپے، سیوہن بلاک کے لیے 22 لاکھ روپے اور مرادی بلاک کے لیے 3 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ علاقے کی بہتری کے لیے ترقیاتی اسکیمیں متعلقہ علاقوں کے عوام کی رائے کی بنیاد پر تیار کی جائیں گی اور متعلقہ بلاکس کے اسسٹنٹ کمشنرز، یونین کونسلوں کے چیئرمین اور ممبران ایک ہفتے کے اندر ایسی اسکیمیں حتمی شکل دیں جو اپنے علاقوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر سکیں، تاکہ انہیں سوشل ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جا سکے اور ضروری کارروائی کے بعد ان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جا سکے۔کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ معزز عدالت کی ہدایات کے مطابق کمیٹی صحت، تعلیم، پینے کے پانی اور ڈرینیج سے متعلق اسکیموں کی منظوری دینے کی مجاز ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے چیئرمین کمیٹی کے کے لیے
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
فائل فوٹوچیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔
کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔
جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔