بھارت، ہماچل پردیش میں ہندوانتہا پسندوں کا ایک اور کشمیری شال فروش پر وحشیانہ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے جہانگیر احمد کو گالیاں اور دھمکیاں دیں، اس کے سامان کو تہس نہس کر دیا، اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فوری طور پر علاقے سے چلے جانے کے لئے کہا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ہندوانتہا پسندوں نے ضلع کانگڑا کے علاقے ڈیرہ میں ایک اور کشمیری شال فروش جہانگیر احمد پر وحشیانہ حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے جہانگیر احمد کو گالیاں اور دھمکیاں دیں، اس کے سامان کو تہس نہس کر دیا، اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فوری طور پر علاقے سے چلے جانے کے لئے کہا۔ جہانگیر احمد جو گزشتہ 15سال سے علاقے میں پرامن طریقے سے شالیں فروخت کر رہا ہے، شدید زخمی ہوا اور فی الحال ہسپتال میں داخل ہے۔ اس واقعے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید غم و غصہ پیدا ہوا ہے اور کشمیری رہنمائوں نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری تاجروں اور طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائیں جنہیں پورے بھارت میں اسی طرح کے خطرات کا سامنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جہانگیر احمد
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔