سٹی42: کینال روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں باراتیوں سے بھری ایک ویگن بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد کو تشویشناک حالت کے باعث آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

مسجدالحرام میں خودکشی کی کوشش ناکام بنانے والا رضا کون نکلا؟

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق شخص کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی