کراچی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میلبورن ٹیسٹ میں شکست کی ذمہ داری زیک کرولی کے ایک شاٹ پر ڈالنے لگا، کرولی نے مائیکل نیسیر کی گیند پر سر کے اوپر سے گیند کو باؤنڈری کے پار اچھالا جو وہاں پر موجود ایل ای ڈی ایڈورٹائزنگ بورڈ پر پوری قوت سے لگی۔

آسٹریلیا کا خیال ہے کہ اس سے گیند نرم پڑی اور بولرز کو اس پر گرفت میں مشکل کا سامنا رہا، کرولی نے 48 بالز پر 37 رنز بنائے جبکہ بین ڈکٹ کے ساتھ 51 رنز کی شراکت کی۔
جارحانہ اوپننگ نے انگلش ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، میچ کے بعد سینئر آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ کرولی کے شاٹ پر ایل ای ڈی بورڈ کو ہٹ کرنے سے گیند کی سیم نرم پڑی۔

جس سے بولرز کو گرفت میں مشکل ہوئی، اس وجہ سے وہ ویسی بولنگ نہیں کرپائے جیسی کرنا چاہتے تھے، یوں انگلش ٹیم کو ہدف حاصل کرنے میں مدد مل گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق