"کراچی پریس کلب انتخابات: دی ڈیموکریٹس پینل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل ایک بار پھر تمام نشستوں پر کامیاب ہو گیا۔گزشتہ روز ہونے والے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو بلا کسی وقفہ کے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہا۔انتخابات دی ڈیموکریٹس، ڈیمو کریٹ، گرین پینل اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا، پریس کلب کے 1369 رجسٹرڈ ممبران ووٹرز میں سے 1011 نے ووٹ کاسٹ کیے۔الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمدخان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔ دی ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل 18ویں مرتبہ کلین سوئپ کیا۔دی ڈیموکریٹس پینل کے فاضل جمیلی 536 ووٹ لیکر صدر جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر اسلم خان 493 ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔نائب صدر کے عہدے پر ارشاد کھوکھر نے 480 ووٹ، خازن کے عہدے پر عمران ایوب نے 622 ووٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فاروق سمیع نے 556 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر عبدالجبار ناصر،اختر حسین سومرو، شیماصدیقی،فریال عارف،جاوید صباء، سید فرید عالم، اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دی ڈیموکریٹس پینل کراچی پریس کلب کے عہدے پر
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔