ایاز صادق‘ رانا ثناءکی زرداری سے ملاقات‘ بھٹو فیملی کی قبروں پر فاتحہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد + گڑھی خدا بخش (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثناءاﷲ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے نوڈیرو ہاو س میں ملاقات کی، بینظیر بھٹو کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرخاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ دریں اثناءمسلم لیگ ن کے وفد نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو فیملی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوشش ہے سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، مذاکرات سے پہلے اپوزیشن کو واضح موقف اپنانا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، سردار ایاز صادق نے کہا 28 ویں ترمیم آر رہی ہے یا نہیں مجھے علم نہیں، پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو انہیں اسمبلی میں آنا ہوگا۔ بیان بازی کافی نہیں بات چیت کرنی ہے تو سپیکر آفس میں آنا ہوگا۔ سکھر سے آئی این پی کے مطابق ایاز صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا ارادہ ایک ساتھ لمبی اننگز کھیلنے کا ہے۔ سیاست میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے بہت کچھ سیکھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔