وکلاءکا تحریک میں اہم کردار ہوگا: وزیراعلیٰ کے پی کے
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئین اور عدلیہ کی بحالی لائیں گے، نظام عدل کو مفلوج کر دیا گیا ہے، ہمیں سٹریٹ موومنٹ کی تیاری کرنی ہے وکلاءبرادری کا اس تحریک میں اہم کردار ہوگا، تحریک انصاف عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے،آئین ہمیں جلسے اور احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ تین جج حکم دیتے ہےںکہ بانی سے میری ملاقات کروائی جائے ،ایک جیل سپرنٹنڈنٹ عدالتی آرڈر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیتا ہے ۔ وکلاءبرادری کا مشکور ہوں انہوں نے مجھے عزت بخشی ،قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر آصف نسوآنہ اور وکلاءنے وزیراعلی کے پی کے کا پرتپاک استقبال کیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل خان آفریدی کی سنئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی رہائشگاہ آمد۔ وزیراعلی سہیل آفریدی نے میاں محمود الرشید کی جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیاں، سختیاں اور مشکلات کا سامنا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متعدد پارٹی قائدین کو ایسے سلوک کا سامنا ہے، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ میاں محمود الرشید پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔ وزیراعلیٰ کا میاں محمود الرشید کے خاندان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب، اپوزیشن لیڈر، سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی قومی سلامتی و استحکام کی علامت ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا قرضہ 44 ہزار تھا آج یہ 80 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا پاکستان ہے، میرا جہاں دل چاہے گا میں جاﺅں گا، مجھے پاکستان میں گھومنے کے لیے کوئی جواز نہیں چاہیے، یہ لوگ ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کا رویہ دیکھ لیں ، یہ جو سلوک کیا کا جا رہا ہے یہ ذہنی پستی کی علامت ہے۔یہ دونوں صوبوں کی عوام میں نفرتیں پھیلانے کا رویہ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پہنچے جہاں شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اجرک پہنا کر وزیر اعلیٰ کے پی کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی بھی زین قریشی کے ہمراہ موجود تھیں۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ خیبر پی کے اسیر رہنما یاسمین راشد اور اعجازچوہدری کے گھر گئے، اعجاز چوہدری کی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر اسیران جو ناحق قید ہیں، ان کو دیکھ کر ہمیں حوصلہ ملتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔