قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان راہیں جدا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان راہیں جدا ہو گئی ہیں۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، متعدد مسائل گزشتہ سالوں سے حل نہیں ہو سکے۔
عماد وسیم نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے، پرانی تصاویر کو استعمال نہ کیا جائے اور ثانیہ اشفاق کو اب ان کی اہلیہ نہ کہا جائے۔
قومی کرکٹر نے مزید کہاکہ ذاتی معاملات پر منفی تبصرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں۔
جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews راہیں جدا عماد وسیم قومی کرکٹر وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راہیں جدا قومی کرکٹر وی نیوز ثانیہ اشفاق قومی کرکٹر اور ان
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز