''میرا بیٹا میرے سامنے ڈانس کر رہا ہے،،لائیو پروگرام کے دوران شیرافضل مروت کو انٹرویو اچانک روکنا پڑ گیا ،ویڈیووائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مقبول پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پروگرام کے دوران رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا بیٹا اچانک ان کے سامنے آ کر ناچنے لگا۔ پروگرام کے میزبان عادل نظامی شیر افضل مروت سے سیاسی معاملات پر گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کا بیٹا ناچنے لگا۔ بچے کی اس معصوم حرکت کے باعث انٹرویو کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا۔
شیر افضل مروت نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کی منت کی اور اسے واپس جانے کو کہا۔ اس دوران پروگرام میں شریک سامعہ خان بھی اپنی ہنسی نہ روک سکیں جبکہ میزبان عادل نظامی نے کہا کہ ’’آج کل اس طرح کی ویڈیوز بہت سامنے آ رہی ہیں، آپ انہیں ڈانس کرنے دیں لیکن کچھ دور جانے کا کہہ دیں‘‘واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال کی بھی ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی تھی ۔
مقبولیت کا پردہ چاک ہوچکا ،پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹے فالوورز بنا رکھے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :