میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی چڑیا گھر میں متعدد تفریحی سہولیات کا افتتاح کر دیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر (گاندھی گارڈن) شہر کا قیمتی اثاثہ ہے اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور فطرت سے ہم آہنگ تفریحی و تعلیمی مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی چڑیا گھر کی اندرونی گلیاں، انکلوژرز اور سہولیات زبوں حالی کا شکار تھیں، تاہم اب دو ایکڑ رقبے پر جدید انکلوژر تعمیر کیا گیا ہے جہاں شیر چاندی اور رانی کو کھلی فضا میں قدرتی ماحول سے ہم آہنگ انداز میں رکھا گیا ہے۔

ان انکلوژرز میں جدید بلٹ پروف شیشے نصب کیے گئے ہیں جبکہ پانی میں کھیلنے اور آرام کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

کراچی چڑیا گھر میں نئے انکلوژرز، ریپٹائل ہاؤس، برج اور دیگر سہولیات کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ رانی اور چاندی اسی چڑیا گھر میں پیدا ہوئی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جانور صحت مند ہیں، کیونکہ غیر صحت مند جانور افزائش نسل کے قابل نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی بہتر خوراک، نگہداشت اور صحت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مزید ویٹرنری ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ جانوروں کی دیکھ بھال عالمی معیار کے مطابق ہو۔

میئر کراچی نے کہا کہ چڑیا گھر کے ریپٹائل ہاؤس کو تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں خصوصاً نوجوانوں اور سیلفی کے شوقین افراد کے لیے ایک خوبصورت برج بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ وزیٹرز کی سہولت کے لیے جدید واک ویز، بیٹھنے کے مقامات اور معلوماتی سائن بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ جگہ فیملیز اور طلبہ کے لیے ایک معیاری تفریحی و تعلیمی مرکز بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں روزانہ ہزاروں افراد، بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے شہری تفریح کے لیے آتے ہیں۔ داخلہ فیس بچوں کے لیے 30 روپے اور بڑوں کے لیے 50 روپے مقرر کی گئی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دوبارہ اسی چڑیا گھر کی بہتری پر خرچ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی نئے بڑے جانور کی خریداری کا فیصلہ نہیں کیا گیا بلکہ موجودہ جانوروں کی دیکھ بھال اور افزائش پر توجہ دی جا رہی ہے،  چڑیا گھر کے کچن کو بھی جلد عوام کے لیے اوپن کیا جائے گا تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، مگر اگر یہاں کام نہ کیا جائے تو یہ جگہ بھی قبضہ مافیا کی نذر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے شہریوں، ماہرین اور فلاحی اداروں کو دعوت دی کہ اگر وہ واقعی بہتری چاہتے ہیں تو آئیں، ساتھ بیٹھ کر عملی کام کریں کیونکہ صرف پریس کانفرنسوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، میدان میں اترنا پڑتا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ وہ تنقید سے نہیں گھبراتے، مگر تنقید برائے تنقیدشہر کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے جماعتِ اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ وہ الزامات اور بیانات کی سیاست کے بجائے کراچی کی بہتری کے لیے عملی تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ چند افراد یا گروہوں کی خواہشات کی خاطر ڈھائی کروڑ عوام کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آوارہ کتوں کے معاملے پر ایک طبقہ کتوں کو نہ مارنے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ دوسری طرف وہ والدین ہیں جن کے بچے کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہوتے ہیں، اس لیے اس معاملے میں درمیانی اور متوازن حل نکالنا ہوگا۔

ہمارے شہر کے بارے میں بار بار منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اگر ہمیں اس پروپیگنڈا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں اپنے شہر کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ الزام تراشی سے شہر کے مسائل حل نہیں ہونگے، اگر مسائل کو حل کرنا ہے تو عملی میدان میں اترنا پڑے گا۔ میں تمام سیاسی جماعتوں، فلاحی اداروں اور… pic.

twitter.com/mjCq5pAZP3

— PPP (@MediaCellPPP) December 28, 2025

حکومت سندھ نے ڈاگ لوورز کی درخواست پر کتوں کی نیوٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے مگر وہ اس طرح کام نہیں کرسکا جس طرح سوچا گیا تھا،آوارہ کتوں سے متعلق جو بھی فیصلہ سٹی کونسل کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا، میئر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور پان، چھالیہ اور گٹکا تھوکنے جیسی عادات ترک کریں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر پان اور گٹکے کی تھوک سے نہ صرف شہر بدصورت ہوتا ہے بلکہ صفائی پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ بھی پڑتا ہے۔ اس حوالے سے عوامی آگہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہیہ سال ترقیاتی منصوبوں کا سال ہے اور کے ایم سی شہر میں بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے پُرعزم ہے۔ حب کینال، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس، کیٹل کالونی فلائی اوور اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ ٹاؤنز کی نااہلی کے باعث کے ایم سی کو گلی محلوں کے کام بھی خود کرنا پڑ رہے ہیں، مگر اس کے باوجود شہر کی بہتری کا سفر جاری رہے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کو منفی تاثر سے نکال کر ایک فعال، صاف اور ترقی یافتہ شہر بنانا ہی ان کا مشن ہے اور اس کے لیے حکومت، اداروں اور شہریوں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

Karachi Zoo & Botanical Garden ❤️ pic.twitter.com/cxacWUi4lD

— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) December 28, 2025

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میئر کراچی بیرسٹر مرتضی میئر کراچی نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں انہوں نے کہا کہ کہ کراچی رہے ہیں جائے گا وہاب نے گیا ہے کیے جا کے لیے ہے اور

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار