وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت فریب ہے، پی ٹی آئی سیاسی ناکامیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹ کا سہارا لیتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر جھوٹے فالوورز بنارکھے ہیں، سوشل میڈیا پر مقبولیت کا ڈرامہ کرکے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پردہ چاک ہو چکا ہے، پی ٹی آئی سیاسی میدان کی ناکامیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہے اور مصنوعی ریچ دکھائی جاتی ہے۔وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے، عوام جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالوورز نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی حقیقت عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے دعوے فریب ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی کہا کہ

پڑھیں:

شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ لائن لاسز پر بھی پورے علاقے کی بجلی بند کر دی جاتی ہے، جو بل نہیں بھرتا ہے صرف اس کی بجلی کاٹنی چاہیئے لیکن کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ بھر کے عوام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر کے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پریشان ہیں، اندرون سندھ جہاں زیادہ گرمی ہے، وہاں 22، 22 گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ لائن لاسز پر بھی پورے علاقے کی بجلی بند کر دی جاتی ہے، جو بل نہیں بھرتا ہے صرف اس کی بجلی کاٹنی چاہیئے لیکن کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی کلیکٹو پنشمنٹ نہیں ہوتی، اس معاملے پر عدالت بھی گیا اور ہائیکورٹ میں کلیکٹو پنشمنٹ کو غیر آئینی اور غیر قانونی دلوانے کے لیے پٹیشن بھی داخل کی، جو زیر التوا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ بجلی کمپنیوں نے انفرا اسٹرکچر پر خرچہ نہیں کیا، پورا ٹرانسفارمر ہی اتار لیتے ہیں، کمپنیاں فائدہ کما رہی ہیں تو اپنے انفرا اسٹرکچر پر بھی خرچ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل