عماد وسیم کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد اہلیہ کے حیران کن انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔
سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ان کا گھر اجاڑ دیا گیا، بچے اپنے والد سے محروم ہوگئے جبکہ پانچ ماہ کے بچے کو اب تک اس کے والد نے نہیں تھاما۔
ثانیہ اشفاق کے مطابق شادی کے دوران مشکلات ضرور رہیں مگر تعلق برقرار رہا اور انہوں نے بطور بیوی اور ماں رشتہ نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ معاملات اس وقت بگڑے جب ایک تیسری شخصیت ان کی ازدواجی زندگی میں داخل ہوئی، جو عماد وسیم سے شادی کی خواہشمند تھی۔ انہوں نے بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا۔
View this post on Instagramانہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ انصاف ضرور ہوگا اور اس معاملے سے متعلق تمام باتوں کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔
ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ دستاویزات منظرِ عام پر لانے سے روکنے کی دھمکیوں سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا، وہ بدلے کے لیے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے حق میں سچ بول رہی ہیں اور ہر اس خاتون کی آواز بننا چاہتی ہیں جسے خاموش کرادیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشہور سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی اہلیہ سے طویل عرصے سے اختلافات کا اعتراف کرتےہوئے طلاق دینے کا اعلان کردیا تھا۔ عماد وسیم نے کہا کہ طویل سوچ وبچار اور مسلسل اختلافات جو گزشتہ چند برسوں سے حل نہیں ہوسکے، کے بعد میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور اب دونوں کے تین بچے بھی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ثانیہ اشفاق
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔