نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مختصر نجی دورے پر بیرونِ ملک روانہ ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز دبئی میں دو روز قیام کریں گے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دبئی جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں گئے ہیں۔ میاں نواز شریف دبئی میں اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے گئے ہیں اور وہ اپنے قریبی احباب کو ذاتی طور پر شادی کے دعوت نامے دیں گے۔
کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا
میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف جاتی امرا سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ معمول کی کمرشل پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔ دبئی قیام کے بعد ان کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔
جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں جاتی امرا اور لاہور میں دلہن کے خاندان، شیخ روحیل اصغر کی فیملی کے ہاں خاموشی سے جاری ہیں۔ ان تیاریوں کو عمومی طور پر میڈیا سے دور رکھا جا رہا ہے۔جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے، مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
جنید صفدر اور شانزے کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گی۔ مہندی کی رسم اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔ دلہن کے خاندان کی جانب سے بارات کا انتظام لاہور کے لیک سٹی گالف اینڈ کنٹری کلب میں کیا جائے گا۔
تحریکِ انصاف کی سیاست دوسرے صوبوں میں مداخلت تک محدود ہو چکی ہے، عابد شیر علی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میاں نواز شریف نواز شریف اور جنید صفدر کی کی شادی کی مریم نواز
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔