کولکتہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سوویندو ادھیکاری نے دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ بنگلا دیش کو ویسا ہی سبق سکھانے کی ضرورت ہے جیسا اسرائیل نے غزہ کو سکھایا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سوویندو ادھیکاری کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہےکہ وہ بنگلادیش میں ہندو اقلیت کے مفادات کا تحفظ کرے۔بی جے پی رہنما نے یہ بات کولکتہ میں بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر ایک احتجاج کے دوران کہی۔

بی جے پی رہنما نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئےکہا کہ بنگلادیش کو بھی ویسا ہی ‘سبق’ سکھانا چاہیے جیسا ہم نے ‘آپریشن سندور’ میں پاکستان کو سکھایا تھا۔

ریاستی حکمران جماعت ترنمول کانگریس نے اس بیان کو خطرناک، غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ ایسے الفاظ خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوویندو ادھیکاری کے بیان سے بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات میں عوامی سطح پر بحث میں شدت آگئی ہے۔ اپوزیشن نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ حساس علاقائی معاملات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بی جے پی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔

دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • قابلِ فخر سعد ایدھی
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان