data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تبلیغی جماعت کے تحت چار روزہ کراچی اجتماع اتوار کو بیان اور رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اجتماع گاہ شرکاسے آخری بیان و دعا سے قبل ہی بھر چکی تھی۔شرکانے اطراف کے مقامات پرکھڑے ہوکر بیان سنا اور دعا میں شرکت کی۔اتوار کو نماز فجر کے بعد مولانا ضیا الحق نے بیان کیا اوراور اختتامی دعامولانا احمد بٹلہ نے کرائی۔علمائے کرام نے بیان اور دعا میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مملکت پاکستان کو شاد وآباد رکھے۔ملک کے مسائل کو حل فرمائے۔انہوں نے کہا کہ معاشی وتمام پریشانیوں کا حل دین اسلام نے دیا یے۔اس پر عمل کریں۔موت سے قبل اس کی تیاری کریں۔اسلام امن کا درس دیتا یے۔نمازوں کا اہتمام کریں۔اپنی زندگی کو دین کے مطابق گزاریں۔گناہوں کی معافی مانگیں۔تمام لوگوں کے حقوق کا خیال کریں۔تبلیغ کی دعوت دیں۔اپنی زندگی سادگی سے گزاریں۔فضول اخراجات اور کاموں سے بچیں۔نوجوان نسل دین کو سیکھے۔آخرت کی تیاری کریں۔اللہ ہم سب کی مشکلات کو حل فرمائے۔تمام بیماروں کو صحت دے۔آمین۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے والدین کی خدمت کریں اور اپنی اولاد کو بھی اس عمل کو سیکھائیں۔رب ہماری تمام دعائوں کو قبول فرمائے۔دین کے ساتھ جوڑنے کی توفیق دے۔آمین۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش