HBWWFکی تحریکی شہداء کی یاد میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251229-06-5
آج سے کچھ عرصے قبل تک یہ تصور بھی محال تھا کہ گھر میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی روایتی مزدوروں کے برابر معاشرے میں مقام مل سکے گا جبکہ صرف گھر میں کام کرنے والی خواتین کے لیے تو یہ ایک سہانا خواب ہی تھا لیکن چند نظریاتی لوگوں نے اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کی ٹھانی اور اپنے دن رات اس عظیم مقصد کی تکمیل میں صرف کردیے اور آج یہ عظیم خواب ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن اور اس سے الحاق شدہ یونینز کی صورت میں ایک زندہ و جاوید حقیقت کی صورت میں موجود ہے۔اس عظیم کامیابی میں جہاں دیگر ساتھیوں کی شبانہ روز کی انتھک محنت شامل ہے وہیں نجمہ خانم ، ثریا کوثر، عبدالسلام اور واحد بلوچ کی شہادت کا بڑا دخل ہے۔ جنہوں نے آج سے 16 سال قبل اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر گھر مزدور خواتین کی تحریک کو ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کی صورت میں حقیقت کا روپ دیا۔ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن ہر سال 13 دسمبر کو اپنی اس تحریک کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے ایک یادگاری پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔
اس سال بھی ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کے ہیڈ آفس میں خواتین گھر مزدور تحریک کے شہداء کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کراچی بھر سے خواتین گھر مزدور خواتین کی بڑی تعداد کے علاوہ اس تحریک کے اولین قائدین و کارکنان ثمینہ، میمونہ، جمیلہ، شمیم، پروین بانو، انیسہ، رفیق بلوچ، سجاد ظہیر ، زہرا خان شامل تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اقصیٰ کنول نے انجام دیے۔
مقررین نے جہاں شہداء کی خدمات پر روشنی ڈالی وہیں موجودہ نظام کی مزدور دشمن روش پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ملک میں موجود قومی سطح کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کی پالیسیوں میں مزدور مسائل و حقوق سے چشم پوشی کو ظالمانہ عمل قرار دیا۔ مقررین نے بالخصوص سندھ میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ اور لسانی تقسیم سے مزدور طبقے کو لاحق خطرات پر بات کی اور مزدوروں کو ہر قسم کی تقسیم سے بالاتر ہوکر متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہداء کی
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔