Jasarat News:
2026-07-24@03:08:35 GMT

گورنمنٹ اسپتالوں میں مستحق مزدوروں کی رسائی کامشکل مرحلہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-06-6
پاکستان ایک آزاد مملکتِ خداوند ہے لیکن موجودہ حالات کی سنگینی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستانی مزدوروں کا دل خون کے آنسوں روتا ہے۔ دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی کی جانب تیزی سے گامزن ہے لیکن اس کے برعکس پاکستان میں نظام کے ہوتے ہوئے بھی بد انتظامی عروج پر ہے۔ حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق پر بات کرنے والوں کی زبانیں اور قلم دونوں پر طرح طرح کی قید لگائی جارہی ہے۔ مزدوروں کے مسائل پر یوں تو بہت شور کیا جاتا ہے لیکن کیا واقعی سندھ گورنمنٹ مزدوروں کے مسائل کو حل کر پائی؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب آپ کو گورنمنٹ تو دے نہیں سکتی مگر گورنمنٹ کے اسپتالوں میں دھکے کھاتے مزدور ضرور دے سکتے ہیں۔ اگر کوئی مزدور اپنے کسی گھر والے کو اسپتال میں داخل کروانے جاتا ہے تو پہلے پہل تو اس کا حلیہ دیکھ کر اسے کوئی منہ ہی نہیں لگاتا، چہ جائیکہ علاج معالجہ شروع کیا جائے یہ پوچھا جاتا ہے کس نے بھیجا ہے۔ پھر اگر کسی سے کہہ سن کر اسپتال میں جمع کر بھی لیا جائے تو ہر طرح کے ٹیسٹ کروانے کے لیے اس کی دوڑیں لگوا دی جاتی ہیں۔ پھر اولین کوشش یہ ہوتی ہے کہ ایک دن میں ہی مریض کو گھر بھیج دیا جائے اور اگر مریض کی حالت غیر ہے تو پھر وراثیٰ کو
دلاسہ دینے کے بجائے آپریشن کا خرچ گنوا دیا جاتا ہے۔ اب بھلا ایک مزدور 40ہزار ماہانہ تنخواہ کمانے والا کہاں سے اپنے گھر والوں کا آپریشن کروائے گا؟ اور اگر پینل پر کوئی اسپتال آتا ہے تو ادارے کے کھاتے میں لاکھوں کا بل بنادیا جاتا ہے۔ اس عمل کی نہ کوئی اسکروٹنی ہوتی ہے اور نہ ہی کسی کو کوئی فرق پڑتا ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ ڈیلیوری کیس میں بھی بیچارہ مزدور محلے میں آس پڑوس کی دائی وغیرہ سے رجوع کر رہے ہوتے ہیں ورنہ اسپتال والے ڈرا دھمکا کر عام طور پر زبردستی سیزیرین سیکشن کا کیس بنا دیتے ہیں۔ انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ نارمل کیس میں اسپتال پیسہ زیادہ نہیں کمائے گا اور اسپتال کی فارمیسی کا بھی حساب پورا نہیں ہوگا۔ افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ انسانی جان آج کل گورنمنٹ اسپتالوں میں پیسوں میں تولی جارہی ہیں۔ یہ بات منسٹری آف ہیلتھ جانتی بھی ہے کہ ایک مزدور کی تنخواہ اسپتالوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے مکمل طور پر ناکافی ہے مگر بجٹ پیش کرتے وقت اس بات کو لانا تو دور کی بات اس پر سوچا ہی نہیں جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ مزدوروں کے گھروں میں بیماری اگر آجائے تو گھرانہ قرضوں تلے کچل جاتا ہے۔ گورنمنٹ اسپتالوں کو مزدور طبقے کے لیے بنا کسی جان پہچان کے داخلہ دینا چاہیے اور پرائیویٹ این جی اوز کی طرف دیکھنے کے بجائے بجٹ میں سے بھاری پروٹوکول اور مہنگی ترین گورنمنٹ کی گاڑیوں کا خرچ اگر مزدوروں کی فلاح و بہبود پر مختص کردیا جائے تو حالات پھر بھی بہت بہتر ہوسکتے ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ غریب مزدوروں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں کو ہی صاحبِ اختیار لائے۔

ڈاکٹر حافظ سلمان نوید سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مزدوروں کے جاتا ہے کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق