دبئی،2026ء کے استقبال کیلیے 40 مقامات پر آتشبازی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251229-08-19
دبئی (صباح نیوز)سال نو 2026ء کے استقبال کیلیے دبئی حکومت نے 40 مقامات پر شاندار آتش بازی کا اعلان کیا ہے۔ دبئی حکومت نے سال نو 2026 کے بھرپور استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر جشن کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئے سال کی آمد پر برج خلیفہ،دبئی فریم، پام جمیرا اور برج العرب جیسے عالمی شہرت یافتہ مقامات پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دی ورلڈ آئی لینڈز، فیسٹول سٹی، گلوبل ویلیج، السیف، حتہ اور بلیو واٹرز میں بھی رنگا رنگ تقاریب کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں ابوظہبی، شارجہ اور راس الخیمہ میں بھی جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں 10 سے زاید مقامات پر آتش بازی کے ذریعے سال نو کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ ان تقاریب کا مقصد مقامی شہریوں اور دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاحوں کے لیے اس موقع کو یادگار بنانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقامات پر
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔