ای چالان کے حوالے سے شہریوں کیلیے زبردست سہولت متعارف
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: سندھ پولیس نے فیس لیس ای ٹکٹنگ (ای چالان) کے حوالے سے شہریوں کیلیے زبردست سہولت متعارف کروا دی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کمپلکس کا افتتاح کر دیا، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 سینٹرل پولیس آفس کراچی جبکہ ایس ایس پی ٹریفک آفس ساؤتھ آرٹلری میدان میں قائم کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقاریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ٹریفک، ٹریننگ، ایس ایس پیز ٹریفک ساوتھ، اے وی ایل سی، پی ڈی آئی ٹی سمیت دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے ٹریفک ہیلپ لائن اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کے دفتر سے متعلق بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریفک 1915 کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا گیا ہے، اب شہری گھر بیٹھے 1915 کے ذریعے ای چالان کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
اس پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ دفاتر ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں، ای چالان کے آغاز کے بعد سہولت سینٹرز مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 فی زمانہ شہریوں کو فوری رہنمائی اور شکایات کے ازالے کیلیے ایک جدید سہولت ہے۔
کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان
غلام نبی میمن نے اس موقع پر مزید کہا کہ ٹریفک ہیلپ لائن 1915 شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک ہیلپ لائن کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے، جدید خطوط سے آراستہ ہیلپ لائنز عوامی خدمت کے نظام کو مضبوط بناتی ہیں، ٹریفک نظم و ضبط، رہنمائی اور شہری سہولت سندھ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایس ایس پی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔