Juraat:
2026-07-24@01:30:38 GMT

کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی زندگی اجیرن

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

کراچی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی زندگی اجیرن

جہانگیر روڈ ہو یا شہر کی دیگر اہم سڑکوں سے گزرنا نہ صرف ان کے لیے ایک اذیت ہے
سیوریج کا پانی جگہ جگہ جمع،جہانگیر روڈ کے علاوہ کئی سڑکیں حکومتی توجہ کی منتظر ہیں،شہری

جہانگیر روڈ ہو یا شہر کی دیگر اہم سڑکیں، ٹوٹ پھوٹ اور بڑے بڑے گڑھوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شہریوں کے مطابق ایسی سڑکوں سے گزرنا نہ صرف انکے لیے ایک اذیت ہے بلکہ کسی بڑے حادثے کا خدشہ بھی پیدا کرتی ہیں۔کراچی روڈ انفرااسٹرکچر کو سہی کرنے کے حکومتی دعوے ایک طرف لیکن بہت سی اہم شاہراہیں ایسی ہیں، جن پر تقریبا ہر سال ہی ایک بڑے بجٹ سے کام ہوتا ہے، لیکن کچھ ہی مہینوں میں ان سڑکوں کا وہ حال ہوجاتا ہے جیسے وہ کبھی بنی ہی نا ہوں۔ ایسی ہی ایک اہم شاہراہ جہانگیر روڈ ہے، جس کے دونوں ٹریک تباہ حالی کا شکار ہے۔بتایا یہ گیا تھا کہ سڑک بننے سے پہلے نئی سیوریج لائنز بھی ڈالی گئیں تھیں لیکن حال یہ ہے کہ سیوریج کا پانی اب بھی جگہ جگہ جمع ہے۔ شہریوں نے کہا کہ یہ سڑک کئی بار بنی ہے لیکن غیر معیاری کام کی وجہ سے ہمیشہ اسکا یہی حال ہوجاتا ہے۔جہانگیر روڈ کے علاوہ شہر میں اور بھی کئی سڑکیں ایسی ہیں جو حکومتی توجہ کی منتظر ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: جہانگیر روڈ

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار