کراچی: سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کا حملہ، شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
کراچی سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کی جانب سے تشدد کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے دوران رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا جس کے بعد عدالتی احاطے میں کشیدگی پھیل گئی۔ رجب بٹ عبوری ضمانت کے حصول کے لیے سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے تھے، پیشی کے دوران اچانک وکلاء کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کر دیا، تشدد کے باعث رجب بٹ زمین پر گر گئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پیش آئی، واقعے کے فوراً بعد پولیس اور عدالتی عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، نہ ہی وکلاء تنظیموں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف جاری کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سٹی کورٹ کے احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سائلین اور دیگر افراد نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ بعدازاں عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی، عدالتی کارروائی مختصر رہی جس کے بعد زخمی یوٹیوبر کو عدالتی احاطے سے باہر منتقل کر دیا گیا تاہم رجب بٹ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ انہیں مزید طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، عدالتی احاطے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :