کم آمدن افراد کیلئے پنجاب میں 37 ہزار سے زائد گھروں کا نیا منصوبہ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز

لاہور:(آئی پی ایس)
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کم آمدن افراد کیلئے گھروں کی فراہمی کے ایک اور منصوبے کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت اڑھائی سے 3 مرلہ سرکاری اراضی پر 37 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن ہوگی۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ کے پراجیک ڈائریکٹر عمران علی سلطان نے بریفنگ میں بتایا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب میں 25 اضلاع کے 35 مقامات پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوگا جن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ ، خانیوال سمیت 25 اضلاع شامل ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق سرکاری اراضی پر اگلے 3 ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ مستحق خاندانوں کو اپنے گھروں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیحات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال کی مدت میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی 5 لاکھ سے زائد خاندانوں کے گھر مکمل کرے گا، افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم سے کم اقساط کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور میں بسنت 2026 کی اجازت، ڈپٹی کمشنر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری لاہور میں بسنت 2026 کی اجازت، ڈپٹی کمشنر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ازبکستان کی فعال دیپلماتکن: 2025 — متحرک مکالمے سے ٹھوس نتائج تک ایک سال میں کونسی چیز کتنی مہنگی ہوئی اور کیا سستا ہوا؟ اعداد و شمار جاری پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان، مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی وزیراعلیٰ بلوچستان بگٹی قبائل کے نئے چیف نامزد، دستار بندی آج ہوگی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا