بھارت کے ساتھ جوبھی ہوگا برابری کی سطح پر ہوگا:محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو بھی ہو گا وہ برابری کی سطح پر ہو گا، بھارتی ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے پر آئی سی سی سے بات ہوگی۔ آئی سی سی کو بھارتی رویے پر لکھ رہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے وسیم اکرم کو برانڈ ایمبیسیڈر مقررکیا ہے۔ 26 مارچ کے بجائے پی ایس ایل 23 مارچ سے شروع کرنا چاہتے ہیں، تمام فرنچائز کی مشاورت سے 23 مارچ کو پی ایس ایل شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد ملتان سلطان کی نیلامی کریں گے۔ ملتان سلطانز کو اس سال پی سی بی خود آپریٹ کرے گا، پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے لیے 10پارٹیوں نے کوالیفائی کیا ہے۔ پی ایس ایل ٹیموں کی بڈنگ8 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری ہمارے لیے اہم ہے، ہماری ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی، نیوز چینل کو سپورٹس ایونٹ کی کوریج کے لیے وزیر اطلاعات سے درخواست کروں گا۔ کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانے کا ہدف ہے۔ پاکستان شاہینز کو بھی ہم بہت مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریڈ بال کے کوچ کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے، ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے اب تک تین ہی ٹی ٹوئنٹی شیڈولڈ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل محسن نقوی
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔