مہنگائی میں خاطرخواہ کمی‘ معیشت کی گاڑی دوبارہ چل پڑی: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف اپنے حلقہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کے گھروں پر گئے اور مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی کارکن رضوان حیدر کی والدہ محترمہ، چوہدری رشید کے گھر ان کی اہلیہ کی وفات اور زکریا سعید کے والد محترم کی رحلت پر فاتحہ خوانی اور اظہار افسوس کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اتحادی حکومت کی کاوشوں کی بدولت پاکستان اقوام عالم میں تیزی سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے جبکہ ملک میں معیشت کی گاڑی دوبارہ چل پڑی ہے۔ حکومت کی توجہ عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے پر لگی ہوئی ہے اور بفضل تعالی مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات