گھانا میں نبوت کے دعویدار کا ڈراما بے نقاب: عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
افریقی ملک گھانا میں نبوت کے دعویدار شخص کا ڈراما بالآخر بے نقاب ہوگیا، جسے عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اس بدبخت شخص کے دعوے پر یقین کرتے ہوئے کئی افراد نے اپنی جائیدادیں فروخت کیں اور اس کی تیار کردہ کشتیوں میں جگہیں حاصل کیں تاکہ وہ طوفان سے بچ سکیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اُس نے 25 دسمبر 2025 کو عالمی طوفان آنے کی پیش گوئی کی تھی اور دعویٰ کیا کہ صرف اس کی کشتیوں میں موجود افراد ہی محفوظ رہیں گے، تاہم حالیہ واقعے میں ایک نامعلوم شخص نے اس منصوبے کی علامت سمجھی جانے والی کشتی کو آگ لگا دی اور بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ جلنے والی کشتی دراصل کسی اور کی تھی۔ اسے محض ایک علامتی پیغام کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
اس معاملے نے تب مزید زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایبو نوح کو نئی مرسڈیز گاڑی میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 89 ہزار ڈالر بتائی گئی۔ مبینہ طور پر یہ گاڑی پیروکاروں سے جمع شدہ رقم سے خریدی گئی تھی، جس پر عوام میں شدید غصہ اور تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
گھانا کی سیکورٹی فورسز نے بدبخت شخص کو جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی دوران اس نے ایک نئی ویڈیو میں دنیا کے خاتمے کی تاریخ مؤخر کرنے کا اعلان کیا اور مزید کشتیوں کی تیاری کے دعوے کیے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔