Daily Sub News:
2026-07-24@02:35:52 GMT

روس یوکرین جنگ بندی: ٹرمپ ،زیلنسکی طویل ملاقات بے نتیجہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

روس یوکرین جنگ بندی: ٹرمپ ،زیلنسکی طویل ملاقات بے نتیجہ

روس یوکرین جنگ بندی: ٹرمپ ،زیلنسکی طویل ملاقات بے نتیجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز

فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ مارالاگو میں امریکی و یوکرینی صدر کی ملاقات 2 گھنٹے سے زائد تک جاری رہی،ختم کے خاتمے پر بات چیت کی گئی
ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق امن منصوبے کے مختلف امور زیر غور آئے،دونوں رہنما کسی ختمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے
واشنگٹن(آئی پی ایس )روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوریوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات بغیر کسی بڑے بریک تھرو کے ختم ہوگئی۔فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ مارالاگو میں امریکی و یوکرینی صدر کی ملاقات 2 گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔

ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق امن منصوبے کے مختلف امور زیر غور آئے تاہم یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال تاحال برقرار ہے اور دونوں رہنما ڈونباس سے متعلق کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدے کے قریب ہیں تاہم انہوں نے ایک موقع پر مذاکرات کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے اعتراف کیاکہ ابھی امن منصوبے کے کچھ نکات پر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس کے مستقبل سے متعلق چند مسائل ابھی حل طلب ہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کچھ غیر متوقع رکاوٹیں مذاکرات کے پورے عمل کو متاثر کر سکتی ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ یوکرین کے لیے بہتر ہوگا کہ جلد معاہدہ کرلے ورنہ روس مزید علاقوں پر قبضہ کر سکتا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا کہ امریکی اور یوکرینی مذاکرات کاروں نیگزشتہ ہفتوں میں اہم پیش رفت کی ہے اور مسودے کے 90 فیصد نکات پر اتفاق ہو چکا ہے۔صدر زیلنسکی کا مشرقی علاقے ڈونباس سے متعلق کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ آخرکار یوکرینی عوام ہی کریں گے۔ادھر غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امن معاہدے کے مسودے میں یوکرین کا علاقہ ڈونباس بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے کیونکہ روس پورے علاقے پر قبضے کا خواہاں ہیں اور پیوٹن خبردار کرچکے ہیں کہ یوکرین کو ڈونباس کے زیر کنٹرول علاقوں سے دستبردار ہونا ہوگا۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر نے کہا کہ امریکی صدر نے ڈونباس کو آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے، زیلنسکی نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ وہ ملک کے مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس سے فوجی دستوں کو واپس نکال سکتے ہیں، بشرطیکہ روس بھی اپنی افواج نکال دیں اور اس علاقے کو بین الاقوامی نگرانی میں ڈیمیلٹرائزڈ زون بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور پاکستان شراکت داری نے باہمی تقدیر کے مستحکم رشتے کو جنم دیا ہے، چینی میڈیا عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر طالبہ کو ریسکیو کرلیا گیا تھائی اور کمبوڈیائی افواج کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، چینی وزیر خارجہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے جج جسٹس خالد یوسف چودھری نے حلف اٹھا لیا قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری، چیف ویپ کو چوتھا خط ارسال خواتین کیخلاف نازیبا سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق کیس: جرم کو سختی سے دیکھنا ہوگا، جج سپریم کورٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: روس یوکرین جنگ

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل