Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:06:42 GMT

شاہین چوک انڈر پاس 31 دسمبر تک کھول دیا جائیگا، محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

شاہین چوک انڈر پاس 31 دسمبر تک کھول دیا جائیگا، محسن نقوی

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) عوام کی سہولت کا ایک اور بڑا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے کے قریب ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے الصبح شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور سائٹ پر جاری فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کارپٹنگ ورک کا مشاہدہ کیا جبکہ منصوبے کے اطراف ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے انڈر پاس کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایت دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کو 31 دسمبر تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین چوک انڈر پاس سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو گا اور شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ہو گی، جس سے ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے بارے میں وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور متعلقہ افسران بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہین چوک انڈر پاس وزیر داخلہ محسن نقوی

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ