میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ غیرتسلی بخش ہے، آئی سی سی اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
برطانیہ (ویب ڈیسک)آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کوغیرتسلی بخش قرار دے دیا ۔
آئی سی سی کی جانب سےجاری اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ میچ ریفری نے پچ کو غیرتسلی بخش قرار دیا ہے، میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے،پچ ریٹنگ کے چار درجوں میں سے تیسرے درجےکی رینکنگ دی گئی۔
آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو نےکہاایم سی جی کی پچ بولرزکےلئے فائدہ مند زیادہ تھی،ایم سی جی میں ایشیز یریزکا چوتھا ٹیسٹ 2روزمیں ختم ہوگیا تھا،پہلے روز 20 اور دوسرے روز 16 وکٹیں گریں،کوئی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔