سہیل آفریدی کا پنجاب حکومت کو خط، پروٹوکول سے متعلق تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔اپنے خط میں سہیل آفریدی نے پنجاب کے دورے کے دوران پروٹوکول سے متعلق مبینہ خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، پنجاب میں دورے کے دوران میرے ساتھ نامناسب رویے اور بدتمیزی کی گئی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ روا رکھا گیا سلوک عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،پنجاب میں سکیورٹی اقدامات غیر ضروری اور حد سے زیادہ تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،

موٹر وے سروس ایریاز تک رسائی نہ دینا بھی سنگین مسئلہ تھا۔سہیل آفریدی کا خط میں کہنا تھا کہ مجھے بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور منشیات سے جوڑنے کی مہم ریاستی اداروں سے منسلک اکانٹس سے چلائی گئی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کردار کشی کی مہم کی سخت مذمت کرتا ہوں، ایسے اقدامات بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں، اںہوں ننے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور واقعے کی دوبارہ تکرار نہ ہونے کی یقین دہانی کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خط کو مستقبل کی قانونی اور سرکاری کارروائی کیلئے باضابطہ ریکارڈ قرار دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی ، ارکانِ اسمبلی سے سفری وا ئوچرز کی تفصیلات طلب کر لیں قومی اسمبلی ، ارکانِ اسمبلی سے سفری وا ئوچرز کی تفصیلات طلب کر لیں نائب وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم کے دورہ ڈیووس کی تیاریوں پر بریفنگ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر چیف ویپ حزب اختلاف کو خط ارسال،سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات طلب کر.

.. عمران خان کی بیٹی ٹیریان وائٹ سے متعلق عدالتی فیصلے کی روشنی میں ریکارڈ درست کرنے کا مطالبہ سابق آرمی جنرل فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود بھارت ناکام ،برطانوی جریدہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی

پڑھیں:

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس

چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی

چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن