data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2026 میں جماعت اسلامی کراچی کے تحت عوامی رابطہ مہم کے اگلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جس کے دوران 10 لاکھ نئے ممبران بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں ہزاروں عوامی اور محلہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، جن میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ انہیں مؤثر اور فعال کردار دیا جا سکے۔

ادارہ نورِ حق میں منعقدہ جماعت اسلامی کے ایک روزہ سالانہ اجتماعِ ارکان سے خطاب کر تے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ عوامی و محلہ کمیٹیاں اصلاحِ معاشرہ، کردار سازی، شہری مسائل کے حل اور حکومتی اداروں سے عوام کو ریلیف دلانے میں اہم کردار ادا کریں گی، یہ کمیٹیاں نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رجحان کے تدارک کے لیے بھی عملی اقدامات کریں گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے جماعت کے ارکان، ذمہ داران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اس مہم کے ذریعے دعوت، تربیت اور تنظیم سازی کے عمل کو مزید تیز اور مربوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دراصل اقامتِ دین کی تحریک ہے جو اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے دین کا جامع تصور پیش کیا، جس کے مطابق دین صرف چند عبادات تک محدود نہیں بلکہ ایک مکمل نظامِ حیات ہے جو معاشرت، معیشت، عدل و انصاف اور حکومت سمیت زندگی کے ہر شعبے کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ انسانوں کو بندوں کی غلامی اور ظلم سے نجات دلانے کی جدوجہد بھی دین کا بنیادی تقاضا ہے، اسی لیے جماعت اسلامی ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، ظلم و استحصال کے نظام کے خاتمے اور عوام کے حقوق کے لیے میدان میں رہتی ہے اور عوام کی ایک مؤثر اور توانا آواز بنتی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی