معروف عالمِ دین مفتی مختار الدین شاہ انتقال کرگئے، دینی و علمی حلقوں میں سوگ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنگو:ملک کے معروف عالمِ دین، شیخ الحدیث اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست مفتی مختار الدین شاہ انتقال کرگئے، جس سے دینی، علمی اور مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہوگئی ہے، مرحوم طویل عرصے سے تدریس، تصنیف اور دینی خدمات سے وابستہ تھے اور ان کا شمار پاکستان کے جید علما میں ہوتا تھا۔
مفتی مختار الدین شاہ جامعہ زکریا دارالامان کربوغہ شریف ہنگو میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز تھے، جہاں انہوں نے ہزاروں طلبہ کو قرآن و حدیث کی تعلیم دی۔ اس کے علاوہ وہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست کی حیثیت سے بھی اہم خدمات انجام دے رہے تھے اور دینی مدارس کے نظام کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار نمایاں رہا۔
مرحوم نے متعدد دینی، علمی اور اصلاحی کتب بھی تحریر کیں جو علمی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ کربوغہ شریف ہنگو میں واقع ان کی خانقاہ نہ صرف روحانی مرکز کی حیثیت رکھتی تھی بلکہ تعلیم و تربیت اور اصلاحِ نفس کے حوالے سے بھی دور دور تک مشہور تھی، جہاں مختلف علاقوں سے لوگ رہنمائی کے لیے آتے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے مرکز دارالایمان والتقویٰ کربوغہ شریف ہنگو میں ادا کی جائے گی، جس میں علما، طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی سید مختار الدین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی سید مختار الدین شاہ امتِ مسلمہ کا ایک قیمتی اثاثہ تھے اور ان کے انتقال کی خبر سے دل بوجھل ہوگیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی قومی، ملی، دینی، علمی، خانقاہی اور تصنیفی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مختار الدین شاہ
پڑھیں:
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔
یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ