City 42:
2026-07-24@05:12:50 GMT

چیئرمین اوٹو گروپ سید خاور مہتاب کے والد کی نمازِ جنازہ ادا

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

 ابوبکر ارشد:معروف کاروباری شخصیت اور چیئرمین اوٹو گروپ سید خاور مہتاب کے والد مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ مولانا محمد رضا اسدی نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اوٹو گروپ سید دلاور عباس نے شرکت کی۔ اس موقع پر عباس حسین ملک اور ڈاکٹر محمد عدیل بھی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں کرنل باقر زیدی، ایڈووکیٹ زین علی قریشی اور زاہد عزیز نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

 ڈورپھرنےسےشدیدزخمی 2 سالہ زینب کی جناح ہسپتال میں سرجری

نمازِ جنازہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید جواد الحسن، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سعید جعفری اور قمر عباس بھی موجود تھے۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی، جبکہ شرکاء نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل