Al Qamar Online:
2026-07-24@01:43:03 GMT

نوازشریف اور مریم نواز کی دبئی یاترا

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

نوازشریف اور مریم نواز کی دبئی یاترا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی روانہ ہو گئے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز 2 دن دبئی میں قیام کریں گے اس دورے کے بعد ان کی لندن روانگی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے لیکن تاحال اس سلسلے میں حتمی شیڈول سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قائد مسلم لیگ اور ان کی صاحبزادی کا یہ غیرملکی دورہ نجی نوعیت کا ہے، اس سفر کا مقصد کسی سیاسی سرگرمی میں شرکت یا کوئی ملاقات نہیں ہے بلکہ یہ ان کی خاندانی مصروفیات سے متعلق دورہ ہے۔

 اس دوران ممکنہ طور پر نواز شریف اپنے نواسے جنید صفدر کی دوسری شادی کے دعوت نامے بھی قریبی عزیزوں اور دوستوں کو دیں گے۔

 دبئی میں 2 روز قیام کے بعد دونوں رہنماو ¿ں کی لندن روانگی کا امکان ہے جہاں ان کا کچھ عرصہ قیام متوقع ہے تاہم لاہور سے روانگی کے وقت تک پارٹی قیادت کی جانب سے اس دورے کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءشیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جن کی شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں ہوں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مریم نواز

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف