کراچی پولیس کے مدد گار 15 یونٹ نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اس حوالے ترجمان مدد گار 15 پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عوام کی فوری مدد اور جرائم کے خلاف مؤثر کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

سال کے دوران 2 لاکھ 59 ہزار 979 کالز پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

مدد گار 15 پولیس نے رواں سال کے دوران اسٹریٹ کرمنلز، ڈاکوؤں اور اغوا کاروں سمیت 89 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 35 پستول، 52 موٹر سائیکلیں اور 29 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

مزید پڑھیں

کراچی؛ رواں برس ٹریفک حادثات میں خواتین، بچوں سمیت 847 افراد جان کی بازی ہار گئے

 ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے مدد گار 15 پولیس کے افسران و اہلکاروں کو ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو کالز پر بروقت ردعمل اور مصیبت زدہ شہریوں کی فوری مدد کرنا قابل تعریف ہے۔

انہوں ںے کہا کہ مجموعی طور پر سال 2025 میں مدد گار 15 پولیس کی کارکردگی ان کی لگن ، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوام دوست طرز عمل کی عکاسی کرتی ہے جو ایک محفوظ ، مزید مؤثر اور عوام دوست پر مبنی پولیسنگ نظام کی تشکیل کے لیے راہ ہموار کرتی ہے۔

ترجمان کے مطابق مددگار15 ملاپ یونٹ کی جانب سے شہری خدمت میں قابل قدر انسانی کردار کی بدولت 135 لاپتہ بچوں کو ان کے اہلخانہ سے ملوایا گیا۔ رواں سال کے دوران مدد گار 15 کال سینٹر کو مجموعی طور پر 24 لاکھ 16 ہزار 870 کالز موصول ہوئیں جس میں سے ایک لاکھ 90 ہزار 900 کالز پرینگ یا بوگس تھیں جبکہ 89 ہزار 640 معلوماتی کالز ثابت ہوئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مدد گار 15 پولیس

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار