ایک دھمکی آمیز پیغام کے باعث کنیسٹ میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
لیکود پارٹی کے رکن آویو عابد نے بتایا کہ انہیں اپنے دفتر کی ایک میز پر ایک تحریری دھمکی ملی، جس میں لکھا تھا کہ اگر انہوں نے موجودہ حکومت کو گرانے کی کوششوں میں تعاون نہ کیا تو انہیں اور ان کے خاندان کو جسمانی نقصان پہنچایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عبری زبان کے میڈیا ادارے نے کنیسٹ میں خوف کے عنوان سے خبر شائع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیر کی شام اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کے ایک رکن کے دفتر میں دھمکی آمیز پیغام رکھا گیا۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے عبری شعبے کے مطابق اسرائیلی چینل 14 نے رپورٹ کیا ہے کہ کنیسٹ میں لیکود پارٹی کے ایک رکن کے دفتر کی میز پر ایک دھمکی آمیز پیغام پایا گیا۔
لیکود پارٹی کے رکن آویو عابد نے بتایا کہ انہیں اپنے دفتر کی ایک میز پر ایک تحریری دھمکی ملی، جس میں لکھا تھا کہ اگر انہوں نے موجودہ حکومت کو گرانے کی کوششوں میں تعاون نہ کیا تو انہیں اور ان کے خاندان کو جسمانی نقصان پہنچایا جائے گا۔ عبری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ انتہائی خطرناک نوعیت کا ہے اور پیر کے روز کنیسٹ کے اندر پیش آیا، جہاں ایک خط کی صورت میں واضح طور پر اس رکنِ پارلیمان کو دھمکی دی گئی کہ اگر وہ حکومت کے خاتمے کی کارروائیوں کا ساتھ نہ دیں تو ان اور ان کے اہلِ خانہ کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
چینل 14 نے زور دے کر کہا کہ یہ دھمکی آمیز خط ایسے وقت میں کنیسٹ کے دفتر تک پہنچا ہے جب پارلیمان کی عمارت انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت ہے۔ عمارت میں داخل ہونے والے ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جاتی ہے، تمام افراد کے نام درج کیے جاتے ہیں اور اندر موجود ہر شخص کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ ایسے میں کسی رکنِ کنیسٹ کے دفتر تک پہنچ کر اس نوعیت کا پیغام رکھنا ہرگز آسان کام نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دھمکی آمیز کے دفتر اور ان
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم