سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد ثانیہ اشفاق نے بھی اپنا ردعمل دیا اور اب عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آیا ہے جس نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجہ نے سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے بارے میں سخت ردعمل دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نائلہ راجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

 

نائلہ راجہ نے جولائی 2025 میں سوشل میڈیا پر اس وقت شہرت حاصل کی جب کئی صارفین نے عماد وسیم اور نائلہ راجہ کو ایک ساتھ دیکھا تھا جبکہ اُس وقت ثانیہ اشفاق ان کے تیسرے بچے کی امید سے تھیں۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں۔

 

مزید پڑھیں

عماد وسیم کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد اہلیہ کے حیران کن انکشافات  

عماد وسیم کا اہلیہ کو طلاق دینے کا اعلان

سال 2025 میں کن نامور پاکستانی شخصیات کی طلاقیں ہوئیں؟ فہرست سامنے آگئی

اب عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے طلاق کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ بہت سے لوگوں نے انسٹاگرام پر اپنے تبصروں میں نائلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح طور پر بتائیں کہ یہ سب الزامات غلط ہیں یا ثبوت پیش کریں۔

ان تبصروں کے جواب میں نائلہ راجہ نے ایک طویل پیغام لکھا جس میں انہوں نے ثانیہ اشفاق کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص واقعی ثبوت رکھتا ہے تو اسے مناسب قانونی محکموں میں پیش کرنا چاہیے۔ نائلہ نے وضاحت کی کہ بدنامی صرف جھوٹے اور نقصان پہنچانے والے دعوؤں پر لاگو ہوتی ہے اور اگر کوئی اصل ثبوت پیش کرنا چاہتا ہے تو کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے لوگوں کو الزام تراشی میں مشغول ہونے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا۔

تاہم نائلہ کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا، کئی لوگوں نے نائلہ کو گھر توڑنے والی یا جھوٹا قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایسا کانفیڈینس ہونا چاہیے کہ سب کچھ کر کے بھی ہم تو اینوسینٹ ہیں۔

 

 ایک اور صارف نے کہا کہ ثانیہ اشفاق نے نائلہ کا نام تک نہیں لیا، اس کے باوجود وہ خود کو ملوث ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ نائلہ کے اس طرح کے ردعمل سے یہی پتہ چلتا ہے کہ وہ مجرم ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق نائلہ راجہ سوشل میڈیا طلاق کے کے بعد

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے

گلگت: گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کیے جانے کے ایک اہم واقعے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف ہونے والی اس کارروائی نے ملکی سیاست میں ایک نئی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شوکت بسرا، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر بابر کو دیامر پولیس نے گلگت بلتستان کی حدود سے باہر منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کارروائی کے بعد ان رہنماؤں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں چھوڑ دیا گیا۔

تاحال پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کی وجوہات کے حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔

گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بعض حلقے اس کارروائی کو سیاسی سرگرمیوں پر قدغن قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اس کے پس منظر میں سکیورٹی یا انتظامی وجوہات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے مزید حقائق سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔ اس دوران سیاسی کارکنوں اور عوامی حلقوں کی نظریں حکام کے ممکنہ مؤقف اور آئندہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے پر تفصیلی وضاحت سامنے نہ آئی تو یہ معاملہ مزید سیاسی تنازع کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل