data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251230-01-6
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جو تاجر پوائنٹ آف سیل کا سسٹم لگانے کے متحمل نہیں ہوسکتے انہیں ریلیف دیا جائے گا اور کسی تاجر کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں ممبر آئی آر زبیر بلال اور دیگر بھی موجود تھے۔ کاشف چودھری نے چیئرمین ایف بی آر کو تاجروں کو درپیش مسائل، ایف بی آر حکام کی جانب سے ہراساں کرنے اور پوائنٹ آف سیل پر چھوٹے تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ کاشف چودھری نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی برانڈز اور چین اسٹورز کے پاس کمپیوٹرائزڈ نظام اور وسائل موجود ہیں مگر چھوٹے کاروبار عملی مشکلات سے دوچار ہیں، اس نظام کے نفاذ سے اخراجات میں اضافہ ہوا جبکہ ڈاکومینٹیشن کے نام پر دکانیں سیل کرنے سے خوف و بے یقینی کی فضا قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹوں پر چھاپے اور بڑی گاڑیوں کے قافلے تذلیل کا باعث ہیں، پسند و ناپسند پر نوٹسز جاری ہو رہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ رشوت اور کرپشن پر عملے کو معطل کیا جائے گا اور تاجر تنظیموں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیئرمین ایف بی ا ر

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان