پختونخوا، مظفر آبادمیں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 27 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-01-10
بٹ خیلہ/ مظفر آباد (صباح نیوز) خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا آلہ ڈھنڈ ڈھیری پاٹک میں سوات ایکسپریس وے سے سواریوں سے بھری مسافرکوچ پھسل کر کھائی میں جاگری، حادثہ میں 5 افرادجاں بحق جبکہ 17 افراد شدید زخمی ہوگئے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیجبکہ گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ علاوہ ازیں وادی نیلم شاردا سے مظفرآباد آنے والی کوسٹر کو شاہرائے نیلم چھلپانی کے مقام پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث سڑک پر ہی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے ، حادثہ گاڑی خستہ حال ہونے اور تیز رفتاری کے باعث ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔