Jasarat News:
2026-07-24@01:36:33 GMT

گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی یتیم طلبہ کے اعزاز میں تقریب

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251230-02-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گرین گریسنٹ ٹرسٹ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے ریاہے،جس کی نظیر نا ممکن ہے، سندھ کے قصبے محراب پور میں جی سی ٹی کے اسکولوں سے فارغ التحصیل نو طلبہ ڈاکٹر بن چکے ہیں اور اپنی مقامی برادریوں کو طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد سعید نے جی سی ٹی کے سالانہ تفریحی گالاکی تقریب سے خطاب میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں 173 فلاحی اسکولوں کا جال بچھادیا ہے گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) نے اپنے فلاحی کاموں سے منسلک ایسے مخلص مخیر حضرات اور ڈونرز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے جو بنا کسی ذاتی تشہیر کے سارا سال نہایت مخلصی اور فیاضی کے ساتھ عطیات فراہم کرتے ہیں تاکہ جی سی ٹی کے سندھ کے دور دراز اور پسماندہ مقامات پر موجود اسکولوں میں زیر تعلیم 2150 یتیم طالب علموں کی معیاری تعلیم اور کفالت کو ممکن بنایا جاسکے۔۔اس موقع پر جی سی ٹی کی رمضان 2026 فنڈ ریزنگ مہم کا بھی باضابطہ آغاز کیا گیا جس کا مقصد سندھ بھر میں ناخواندہ بچوں کے اسکولوں میں داخلے کی مہم کو تیز تر بنانے کے لیے 900 ملین روپے کے عطیات جمع کرنا ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جی سی ٹی

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن