نیوجرسی میں 2ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے‘ ایک شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-06-1
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں 2ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ بیسن روڈ کے علاقے میں پیش آیا۔ ہیمونٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تصادم کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی، جس سے موقع پر ہی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹروں میں پائلٹس کے سوا کوئی اور سوار موجود نہیں تھا۔
نیوجرسی : ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے بعد جائے وقوع کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔