Jasarat News:
2026-07-24@04:26:01 GMT

چین : ٹرین کا 2سیکنڈ میں 700 کلومیٹر طے کرنے کا ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنس دانوں نے حال ہی میں ایک تجربے کے ذریعے دنیا کو حیران کردیا ۔ ایک میگلیو ٹرین کا تجربہ کیا گیا جو صرف 2سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ گئی اور یہ رفتار آنکھ سے واضح طور پر دیکھنا بھی مشکل ہے۔ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے 25 دسمبر کو اس سپر فاسٹ ٹرین کا تجربہ کیا اور تقریباً ایک ٹن وزن والی یہ ٹرین ایک خاص 400 میٹر لمبی ٹریک پر چلائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تجربے کے دوران ٹرین صرف چند لمحوں میں ریکارڈ رفتار تک پہنچ گئی اور پھر محفوظ طریقے سے روک دی گئی۔ سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرین ہے، جس پر انجینئرز کی ٹیم گزشتہ 10 سال سے کام کر رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس جنوری میں ٹرین نے اسی ٹریک پر 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی لیکن اب اس نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار عبور کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میگلیو ٹرین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹریک کو نہیں چھوتی ہیں اور اس تجربے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین ٹریک پر بجلی کی طرح تیزی سے دوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور اس کے پیچھے ہلکی دھند چھا جاتی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مضبوط مقناطیس ٹرین کو ہوا میں اٹھا کر اسے آگے بڑھاتے ہیں چونکہ پہیوں اور ٹریک کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوتا، اس لیے فریکشن نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے ٹرین بہت زیادہ رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ اسی ٹیکنالوجی کو مستقبل میں راکٹ لانچ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اگر یہ ٹیکنالوجی مسافر ٹرینوں کے لیے اپنائی گئی، تو بڑے شہروں کے درمیان سفر صرف چند منٹوں میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری