زونگ اور ہواوے نے پاکستان کا پہلا فل ڈوپلیکس ای بینڈ مائیکروویو لنک فیلڈ ٹیسٹ مکمل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان میں صف اول کی انفارمیشن سروسز اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے ہواوے کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار’ فل ڈوپلیکس ای بینڈ مائیکروویو لنک کا فیلڈ ٹیسٹ ‘کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی پاکستان میں الٹرا ہائی کیپیسٹی بیک ہال ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہائی ڈیفینیشن ویڈیو اسٹریمنگ، آگمینٹڈ ریئلٹی (AR)، کلاؤڈ سروسز اور کم تاخیر (لو لیٹنسی) والی ایپلیکیشنز کے باعث ڈیٹا ٹریفک میں تیزی سے اضافے کے ساتھ، روایتی مائیکروویو بیک ہال سالوشن، سپیکٹرم کو درپیش رکاوٹوں میں اضافہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ زونگ کا فل ڈوپلیکس ای بینڈسالوشن ان چیلنجز کا مؤثر جواب فراہم کرتا ہے اورنیکسٹ جنریشن نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ ابھرتی ہوئی ایپلیکیشنز کے باعث ڈیٹا ٹریفک بڑھنے سے روایتی مائیکروویو سالوشن ،اسپیکٹرم کے محدود وسائل کے باعث الٹرا ہائی کیپیسٹی بیک ہال کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ اپنی ہائی آئسولیشن انٹیگریٹڈ اینٹینا ساخت اور جدید انٹرفیرنس کینسلیشن الگوردھم کی بدولت، یہ مائیکروویو لنک ایک ہی فریکوئنسی پر بیک وقت ڈیٹا بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے روایتی سالوشنز کے مقابلے میں اسپیکٹرم ایفیشینسی دوگنی ہو جاتی ہے جبکہ فی لنک ڈیٹا ترسیل کی گنجائش پچاس(50) جی بی پی ایس تک پہنچ جاتی ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی مستقبل کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر میں استعمال کی جائے گی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔