Jasarat News:
2026-07-24@01:31:12 GMT

سوات‘تحصیل مٹہ میں گھریلو تنازع پر3 افرادکا قتل

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوات (صباح نیوز)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے خریڑئی میں گھریلو ناچاقی کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ لیویز اہلکار نے طیش میں آکر فائرنگ کرتے ہوئے بھتیجی اور بیچ بچائو کرنے والے نوجوان کو فائر نگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماردی،فائرنگ کی زد میں آکر بھابھی شدید زخمی ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی پولیس فوری طورپر جائے وقوع پہنچی اور صورتحا ل کو کنٹرول کرلیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بھی جائے وقوع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل اسپتال مٹہ منتقل کیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سیدو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد مٹہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق