Jasarat News:
2026-06-02@23:12:48 GMT

زونگ 4G ٹیکنالوجی کی جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کیلیے پرعزم

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(صباح نیوز) زونگ فورجی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مسٹر ماؤ وے لیانگ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ،’’زونگ 4G ٹیکنالوجی کی جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی کیلیے پرعزم ہے۔ الٹرا ہائی کیپیسٹی بیک ہال سالوشن متعارف کروا کر ہم پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کیلیے مضبوط بنیاد رکھ رہے ہیں۔ یہ پیش رفت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی معاونت، صارفین کے تجربے کو بہتر اور ملکی معاشی ترقی و ڈیجیٹل شمولیت میں براہ راست کردار ادا کرے گی۔ قبل ازیں پاکستان میں صف اول کی انفارمیشن سروسز اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ 4G نے ہواوے کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار ’فل ڈوپلیکس ای بینڈ مائیکروویو لنک کا فیلڈ ٹیسٹ‘کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ یہ کامیابی پاکستان میں الٹرا ہائی کیپیسٹی بیک ہال ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہائی ڈیفی نیشن وڈیو اسٹریمنگ، آگمینٹڈ ریئلٹی (AR)، کلاؤڈ سروسز اور کم تاخیر (لو لیٹنسی) والی ایپلیکیشنز کے باعث ڈیٹا ٹریفک میں تیزی سے اضافے کے ساتھ، روایتی مائیکروویو بیک ہال سالوشن، سپیکٹرم کو درپیش رکاوٹوں میں اضافہ کا سامنا کر رہے ہیں۔ زونگ کا فل ڈوپلیکس ای بینڈسالوشن ان چیلنجز کا مؤثر جواب فراہم کرتا ہے اورنیکسٹ جنریشن نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان